نسل کُشی دراصل ہے کیا؟
👁️ 82 بار دیکھا گیا
نسل کُشی دراصل ہے کیا؟
جنیوا (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) اقوام متحدہ کی نسل کُشی کی تعریف کے مطابق ایسی کوئی بھی کارروائی، جو ’’کسی قومی، نسلی یا مذہبی گروہ کو مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ کرنے کے ارادے سے کی گئی ہو۔‘‘
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے حالیہ اجلاس کے افتتاحی دن ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین سے ہزاروں بچوں کی منتقلی کی اطلاع ”نسل کشی کا جرم‘‘ ہے۔ جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئرباک سمیت کئی مغربی حکام نے بچوں کو منظم طریقے سے روس بھیجے جانے کی خبروں کی مذمت کی ہے۔ ان الزامات نے روسی حکام کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کے بارے میں بحث کو پھر سے جنم دیا ہے۔
لیکن اصل میں نسل کشی کیا ہے اور اس اصطلاح کا اطلاق کب کیا جا سکتا ہے؟
نسل کشی کی اصطلاح پہلی بار دوسری عالمی جنگ کے دوران ہولوکاسٹ کی ہولناکیوں کے درمیان وضع کی گئی۔ نسل کشی کو لوگوں کے ایک خاص گروہ کو ختم کرنے کے ارادے کے طور پر بیان کیا گیا۔
1943ء میں ایک یہودی پولش وکیل رافیل لیمکن نے یہ اصطلاح جزوی طور پر نازی جرمنی میں ہٹلر کے یہودیوں کے منظم قتل کے جواب میں پیش کی۔ لیمکن نے اپنے بھائی کے علاوہ ہولوکاسٹ میں اپنا پورا خاندان کھو دیا تھا۔ لیمکن نے نسل کشی کو بین الاقوامی قانون کے تحت جرم کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے مہم چلائی، جس نے 1948ء میں اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کو اپنانے کی راہ ہموار کی، جو 1951ء میں نافذ العمل ہوا۔
کنونشن کے آرٹیکل دو میں نسل کشی کی تعریف کسی بھی ایسی کارروائی کے طور پر کی گئی ہے، جو ”کسی قومی، نسلی یا مذہبی گروہ کو مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ کرنے کے ارادے سے کی گئی ہو۔‘‘ اقوام متحدہ کی تعریف کے مطابق ایسی کارروائیوں میں قتل، سنگین جسمانی یا ذہنی نقصان پہنچانا یا جان لیوا حالات، پیدائش کو روکنے کے اقدامات اور بچوں کو منتقل کرنا شامل ہو سکتے ہیں۔
کس کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکتا ہے؟
اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن میں کہا گیا ہے کہ نسل کشی کے لیے منتخب رہنماؤں سمیت ہر کسی کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اور سزا دی جا سکتی ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کو نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کا اختیار حاصل ہے۔ اس کے قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص، جو نسل کشی کا ارتکاب کرتا ہے، حکم دیتا ہے، مدد کرتا ہے اور یہاں تک کہ نسل کشی پر اکساتا ہے تو اس پر بھی مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔
ہیگ میں علیحدہ سے قائم کی گئی بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں ریاستوں کے درمیان تنازعات سے نمٹا جاتا ہے اور اس عدالت کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار بھی ہےکہ ریاستیں نسل کشی کی ذمہ دار ہیں۔
نسل کشی ثابت کرنا آسان نہیں
ہیگ میں مقیم بین الاقوامی قانون کی ماہر ویلیری گیبارڈ نے کا کہنا ہے، ”بہت زیادہ عام زبان میں نسل کشی کی اصطلاح کو لوگ سب سے بڑے اور سنگین جرم کا حوالہ دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ کسی نہ کسی طرح یہ جنگی جرائم یا انسانیت کے خلاف جرائم سے بھی بدتر لگتا ہے۔‘‘ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”لیکن قانونی طور پر دیکھا جائے تو نسل کشی کی تعریف بہت محدود ہے۔‘‘
انہوں نے کہا،”یہ تعداد کا معاملہ نہیں، جو فیصلہ کرے کہ نسل کشی ہوئی ہے یا نہیں۔ کسی گروہ کو جسمانی طور پر ختم کرنے کا ارادہ اس جرم کا بنیادی معیار ہے۔‘‘
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ”خصوصی ارادے‘‘کو ثابت کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ اکثر اس کا کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہوتا ہے۔
لندن کی مڈل سیکس یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر ولیم شاباس نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”نسل کشی کے ارادے کو ثابت کرنے میں مسئلہ یہ ہے کہ آپ شاید مجرموں کو عدالت میں براہ راست داخلہ نہیں دیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”لہٰذا عدالتوں کو ان کے طرز عمل کی بنیاد پر مجرموں کے ارادے کا اندازہ لگانا پڑتا ہے۔ اس لیے آپ کو حالات پر مبنی شواہد پر انحصار کرنا پڑتا ہے اور اصول یہ ہے کہ اسے معقول شک سے بالاتر ہونا چاہیے۔ یہیں سے یہ مشکل ہو جاتا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C