ننکانہ صاحب: بدبخت بیٹے نے ماں، بہن، بیوی اور بھابھی کو قتل کر دیا
👁️ 25 بار دیکھا گیا
ننکانہ صاحب: بدبخت بیٹے نے ماں، بہن، بیوی اور بھابھی کو قتل کر دیا
ننکانہ صاحب (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں بیٹے نے ماں، بیوی، بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق شاہ کوٹ کی بسم اللہ گلشن کالونی میں ایک گھر ہی کی 4 خواتین کو قتل کیا گیا، شبہ ہے کہ بیٹے نے ماں بیوی، بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہ کوٹ کے علاقے میں 4 خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مسحق نہیں۔ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ قتل ہونے والی خواتین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C