بلوچستان حملے: وزیراعظم عمران خان کا ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان حملے: وزیراعظم عمران خان کا ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان
نوشکی (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پورا احساس ہے ہمارا تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے، پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ کی چین میں خبر ملی، دہشت گردوں کو شکست دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فوج کے جوانوں کو پیغام دینے کیلئے نوشکی آیا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں اپنے جوانوں پر پورا اعتماد ہے، ہمیں اعتماد ہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشت گردی کامیاب نہیں ہوسکتی۔
"دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،"
وزیراعظم عمران خان،
نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں سے خطاب#OurSoldiersOurPride pic.twitter.com/AyGly6uzBJ— Prime Minister's Office (@PakPMO) February 8, 2022
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی قوم کیلئے جان دینے والوں کا خاص رتبہ ہوتا ہے، غیر ملکی قوتیں پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، بلوچستان میں اتنی ترقی ہوگی کہ دہشتگردوں کی کوئی بات نہیں سنے گا، سی پیک کے اگلے فیز میں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے، پورا احساس ہے ہمارا تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے، پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں، نجی سیکٹر اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، جیسے جیسے معیشت بہتر ہوگی، تنخواہوں میں اضافہ کرتے جائیں گے، کسی حکومت نے اتنے فنڈز بلوچستان میں نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے۔
پاکستانی فوج کا 13 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
تین فروری کو صوبہ بلوچستان کے دو اضلاع پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے میں ایک فوجی افسر سمیت سات اہلکار ہلاک ہوئے تھے جب کہ فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے 13 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں فوری کارروائی کر کے دونوں حملوں کو پسپا کیا، جس کے بعد نوشکی میں نو دہشتگرد ہلاک جبکہ اس دوران ایک افسر سمیت چار فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری جانب ’پنجگور میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا گیا اور کچھ دہشتگرد علاقے سے بھاگ گئے۔
’بھاگنے والوں میں سے چار دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دیگر چار کا گھیراؤ کیا گیا جنھیں آج ہلاک کیا گیا ہے کیونکہ وہ ہتھیار ڈالنے سے انکاری تھے۔ ‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ‘پنجگور میں 72 گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے اور چھ زخمی ہیں۔’
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ‘ان حملوں سے منسلک تین دہشتگردوں کو گذشتہ روز بالگتر اور کیچ میں ہلاک کیا گیا تھا جن میں سے دو انتہائی مطلوب تھے۔’
ادھر بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس حملے میں شامل اس کے تمام 16 فدائین ہلاک ہو چکے ہیں۔
حملوں میں 100 سے زیادہ اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ترجمان نے میڈیا کو بھیجی گئی ایک ای میل میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تنظیم کی مجید بریگیڈ کی جانب سے کیے گئے حملوں میں فوج کے تقریباً 100 اہل کار ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم حکام نے بی ایل اے کے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔
خیال رہے کہ دو فروری کی شب بلوچستان کے دو مقامات پنجگور اور نوشکی میں فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹرز پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4606 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C