نوشہرہ: ن لیگ کے صوبائی رہنماء نواب علی خان پر قاتلانہ حملہ، محافظ ہلاک
👁️ 48 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: ن لیگ کے صوبائی رہنماء نواب علی خان پر قاتلانہ حملہ، محافظ ہلاک
نوشہرہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما نواب علی خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق پبی چراٹ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نواب علی خان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم ان کا ایک گن مین شدید زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گن مین منیب خان کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، میاں راشد مموریل ہسپتال پبی میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
نوشہرہ تھانہ پبی میں نواب علی خان کی مدعیت میں قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے پارٹی رہنماء پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C