نیب نے ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو گرفتار کرلیا
👁️ 58 بار دیکھا گیا
نیب نے ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا ہے اور انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تحقیقات کے لیے عمل میں لائی گئی۔
نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو آج اپنے دفتر طلب کر رکھا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق انہیں کل ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ منصوبے کی منظوری احسن اقبال نے نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی۔
انہوں نے کہا گرفتاری سے ’نیازی ۔ نیب‘ گٹھ جوڑ سامنے آ گیا۔ ’گرفتاریوں کا سلسلہ اس لیے جاری ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے والی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن کے ثبوت مانگتے ہیں تو کوئی جواب نہیں ملتا۔ ’آج مفتاح اسماعیل کی ضمانت ہوئی تو نیب نے کہا کہ ان کے پاس کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C