وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر گفتگو
👁️ 98 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظٖم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظٖم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا، اس ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال، بھارتی مظالم اور اس کی عالمی قوانیں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی صدر کے مابین گفتگو میں علاقائی امن کو درپیش خطرات اور افغان امن عمل کے امور بھی زیر غور آئے جب کہ مسلسل رابطوں پر اتفاق بھی کیا گیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے اور اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے 5 میں سے 4 ارکان سے رابطہ ہوچکا ہے جب کہ فرانسیسی صدر سے وزیراعظم عمران خان کی ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C