وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کی تجویز دیدی
👁️ 42 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کی تجویز دیدی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کی تجویز دے دی۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنسی جرائم میں ملوث مجرموں کو سرعام لٹکانے سے متعلق عالمی دباؤ آئے گا، اس لیے سرجری سے انہیں ناکارہ کردینا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گجرپورہ واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جنسی درندوں کیلئے نئے قانون کی ضرورت ہے۔
Imran Khan Govt wants to send a clear message to society & world at large that it’s serious in fighting the scourge of gang rapes & pedophilia; we withheld this comment for several hours & are releasing it after we ascertained that it’s not said just in anger but means business! pic.twitter.com/Nq2IDo071I
— Moeed Pirzada (@MoeedNj) September 14, 2020
ان کا کہنا تھا کہ قتل کے مقدمات کی طرح ریپ کے جرم کے لیے بھی درجہ بندی کی جانی چاہیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ریپ کے معاملے میں ’فرسٹ ڈگری‘ کا ارتکاب کرنے والوں کو آپریشن کے ذریعے ناکارہ کر دیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پڑھا ہے کہ ایسا دنیا کے کچھ ممالک میں بطور سزا کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب وہ حکومت میں آئے تھے تو ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کے تناظر میں وہ سرِعام پھانسی کے حق میں تھے تاہم انھیں مشورہ دیا گیا کہ ایسا کرنے سے عالمی ردعمل ہو سکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا ‘میرے خیال میں تو انہیں چوک میں لٹکانا چاہیے۔’ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ اس جرم کے لیے سرعام پھانسی کے حق میں ہیں تاہم انہیں بتایا گیا ہے کہ ایسا کرنا پاکستان کے حق میں فائدہ مند نہیں کیونکہ یورپی یونین کی جانب سے بین الاقوامی تجارت کی اجازت معطل ہو جائے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات کا سامنا کرنے والوں کی نگرانی کا نظام بنایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس (حالیہ) واقعے میں ایک ملزم پہلے سے مقدمات میں ملوث ہے اس لیے ایسی قانون سازی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا ‘ایسے ملزمان پولیس کے پاس رجسٹرڈ ہونے چاہییں اور ان کی نگرانی کی جانی چاہیے۔’
یاد رہے کہ موٹر وے ریپ کیس کی بڑے پیمانے پر سماجی اور سیاسی حلقوں میں مذمت کی جا رہی ہے اور حزب اختلاف کی جانب سے حکومت اور پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی سزا کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے۔
تاہم پی ٹی آئی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایسے مطالبات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے تشدد میں مزید اضافے کا سبب قرار دیا تھا۔
انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وزرا اور پڑھے لکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ’ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔‘
زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی عضا کاٹ دیں ~عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ آتا ہے، لیکن ہمارے وزراء اور پڑھےلکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2020
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے جرائم کے لیے اسلامی سزاؤں کا مطالبہ کرنے والوں کو ان کے طریقہ کار کی پیچیدگیوں کا اندازہ نہیں اور یہ اتنا آسان نہیں جتنا وہ سمجھ رہے ہیں۔
ان کے بقول مطالبہ کرنے والوں کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ’کسی کو بھی پکڑ کر لکٹایا جانا ممکن ہے۔ ‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C