وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا پی ٹی وی کو بند کرنیکا عندیہ
👁️ 243 بار دیکھا گیا
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا پی ٹی وی کو بند کرنیکا عندیہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں پی ٹی وی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چینل بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں گزشتہ چند ماہ میں پی ٹی وی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور مالی حالات کو بہتر بنانے میں ناکامی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ پی ٹی وی کا خسارہ بڑھ رہا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے خسارے میں کمی لانے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی تیار نہیں کی گئی۔
وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا کہ پی ٹی وی کو پہلے بھی کئی مرتبہ ہدایات جاری کی گئیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے خسارے سے نمٹنے کے لیے کسی قسم کا بزنس پلان پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر معاملات اسی طریقے سے چلتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب سرکاری ٹی وی چینل کو بند کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی بولی جیتنے میں ناکام رہا ہے اور ایک دہائی میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ سرکاری چینل پاکستان جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز نشر کرنے میں ناکام رہا۔
فواد چوہدری نے اپنے خط میں مزید کہا کہ پی ٹی وی کے سیکڑوں ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ پینشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ عوامی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، تاہم پی ٹی وی انتظامیہ نے مشکلات کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا۔
فواد چوہدری نے اپنے خط میں پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ارشد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ میں اعلیٰ عہدوں پر آپ سمیت کچھ افسران کو پرکشش تنخواہوں پر بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین اور پنشنرز میں خفگی کا عنصر پایا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے اپنے خط میں کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر انتظامیہ کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ایک جامع بزنس پلان تیار کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C