وفاقی کابینہ نے بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دیدی
👁️ 156 بار دیکھا گیا
وفاقی کابینہ نے بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس فیصلے کے بعد پاکستانی نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے متفقہ طور پر منظور ہونے والی مذمتی قرارداد کی بھی توثیق کی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اور 7 اگست کو ہوا تھا جس میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26399 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15638 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11934 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9294 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7547 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5513 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C