ٹانک: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد ہلاک کر دیا
👁️ 243 بار دیکھا گیا
ٹانک: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد ہلاک کر دیا
ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل قیمت خان گل امام پولیس چوکی پر تعینات تھے اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ٹی ٹی پی کے مسلح کارندوں نے انہیں اسلحے کی نوک پر اغوا کر لیا۔ بعد ازاں دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ ٹی ٹی پی کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
گزشتہ شب ہلاک پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ٹانک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ جنازے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شبیر حسین شاہ، سیکیورٹی فورسز کے افسران، پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ڈی پی او شبیر حسین شاہ نے کہا کہ قیمت خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ٹی ٹی پی سمیت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں سخت سے سخت تر کی جائیں گی۔ ان کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C