ٹانک میں مدرسے پر ڈرون حملہ، 9 بچے زخمی؛ مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے
👁️ 289 بار دیکھا گیا
ٹانک میں مدرسے پر ڈرون حملہ، 9 بچے زخمی؛ مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے گاوں شادی خیل میں تھانہ صدر کی حدود میں واقع مدرسے پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 9 بچے زخمی ہو گئے، جن میں 3 بچیاں اور 6 بچے شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب بچے سبق پڑھنے میں مصروف تھے۔ زخمی بچوں کو ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر علاج معالجے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
اس ضمن میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عثمان بٹنی نے تصدیق کی کہ مدرسے پر ڈرون حملہ ہوا اور 9 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا:“مقامی عمائدین کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا، اور یہ معاملہ ایوان میں بھی اٹھاؤں گا۔ بچوں پر یہ ظلم ناقابل برداشت ہے۔”
احتجاجی مظاہرہ
اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہزاروں مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے زخمی بچوں کے ہمراہ انصاف کا تقاضہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ “فلسطین میں ظلم اسرائیل کر رہا ہے، لیکن یہاں ظلم کون کر رہا ہے؟ رات 9 بجے ڈرون حملہ کیا گیا، لوگ خون میں لت پت ہیں۔”
مظاہرین نے خبردار کیا کہ یہ احتجاج فی الحال ایک علاقے کی سڑک بلاک کر کے کیا جا رہا ہے، لیکن اگر حکام نے عوام کے سوالات کے جواب نہیں دیے تو یہ مظاہرہ مزید پھیل سکتا ہے۔
اس موقع پر تمام مظاہرین نے "ہمیں انصاف چاہیے" کے نعرے بلند کیے۔
خیبرپختونخوا میں 2025 کے ڈرون حملوں کے اعداد و شمار
پولیس دستاویزات کے مطابق سال 2025 میں صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 65 ڈرون حملے ریکارڈ کیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ ڈرون حملے نارتھ وزیرستان میں ہوئے، جہاں 31 حملے رپورٹ ہوئے۔ بنوں میں 23، باجوڑ میں 5، ساوتھ وزیرستان میں 3 اور ٹانک میں ایک ڈرون حملہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق بنوں میں نصب اینٹی ڈرون سسٹم کے باعث 300 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنائے گئے، جسے سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی قرار دیا گیا۔
تاہم، ڈرون حملوں کے دوران بنوں میں 9 شہری ہلاک اور 33 زخمی ہوئے، جبکہ 19 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں اضافے سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جس کے پیش نظر حساس اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C