پاراچنار: پولیس تشدد سے 20 سالہ نوجوان ہلاک، لواحقین کا احتجاج
👁️ 54 بار دیکھا گیا
پاراچنار: پولیس تشدد سے 20 سالہ نوجوان ہلاک، لواحقین کا احتجاج
پاراچنار (محمد صادق) صوبہ خیبر پختون خواہ کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹرز پاراچنار میں مبینہ پولیس تشدد سے بیس سالہ قیدی اسد علی دم توڑ گیا ہے۔ ورثاء نے ایف آئی آر درج نہ کرنے اور مبینہ قتل کے خلاف لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر دھرنا شروع کردیا۔
زیڑان یوسف خیل سے تعلق رکھنے والے صفدر علی نے پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نوجوان بیٹا بیس سالہ اسد علی کو پولیس نے جعلی کرنسی کیس میں پکڑا اور مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا، زخمی قیدی کا پشاور اور پاراچنار میں علاج کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس تشدد سے ہلاکت اور ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف رشتہ داروں نے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔
ورثا کا کہنا ہے مرحوم نوجوان اسد علی ٹیکسی ڈرائیور تھا، پولیس اہلکار وں نے انہیں جعلی کرنسی کیس میں گرفتار کرلیا۔ رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ جیل میں ان پر بد ترین تشدد کیا گیا۔ جس سے اس کی حالت بگڑ گئی جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ اسد علی کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے سزا دی جائے اور انہیں انصاف فراہم کی جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر (ڈی پی او) ضلع کرم محمد قریش کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسد علی کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا تھا اور جیل میں بیمار ہونے پر بار بار مختلف ہسپتالوں سے علاج کیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C