پاک ایران گیس پائپ منصوبے کےحوالے سے عرب نیوز کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے: پاکستانی سفیر
👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاک ایران گیس پائپ منصوبے کےحوالے سے عرب نیوز کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے: پاکستانی سفیر
تہران (نیوز ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے عرب نیوز کی خبر کی سختی سے تردید کردی ہے۔ مبین صولت کے حالیہ بیان کی کوئی صداقت نہیں، عرب نیوز کی خبر من گھڑت اور پاک ایران تعلقات کے خلاف سازش ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستانی کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے تہران میں منعقدہ اکیسویں عالمی قرآن کانفرنس میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد سحر اردو ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پاک ایران گیس منصوبے کے خلاف عرب نیوز کی خبر کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت کا بیان من گھڑت ہے اور عرب نیوز کی یہ خبر جھوٹی ہے جس کی کوئی ویڈیو نہیں ہے۔
پاکستانی سفیر نے اس بات پر تاکید کی کہ مبین صولت نے اس سلسلے میں سرے سے کوئی گفتگو کی ہی نہیں ہے ۔
خبر کی حقیقت کا سرے سے انکار کرتے ہوئے محترمہ رفعت مسعود نے کہا کہ اس وقت پاک ایران تعلقات بہت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کے مثبت نتائج بہت جلد آنا شروع ہوجائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی مثبت پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے ایک اعلیٰ سطح کا وفد بہت جلد پاکستان جانے والا ہے تاکہ اس منصوبے کو جلد از جلد پائہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔
یاد رہے پاکستان کے مختلف اخبارات نے عرب نیوز کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں پاکستان انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر صولت مبین کی مبینہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کو اچھالنے کی کوشش کی گئی تھی کہ امریکی پابندیوں کے پیش نظر پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے اور اس سلسلے میں ایران کو تحریری طور پر آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے عرب نیوز کی اس جھوٹی خبر پر کڑی تنقید کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ عرب نیوز کی اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایران کو پاکستان کے سرکاری موقف سے آگاہ کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 723 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4817 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3507 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C