09/May/2025

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی خاتون پائلٹ کی گرفتاری کی مبینہ ویڈیو وائرل

👁️ 137 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی خاتون پائلٹ کی گرفتاری کی مبینہ ویڈیو وائرل

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی خاتون پائلٹ کی گرفتاری کی مبینہ ویڈیو وائرل

دہلی/ اسلام آباد (ڈیلی اردو ) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ شیوانگی سنگھ کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم، اس دعوے کی کسی آزاد ذریعے یا سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

شیوانگی سنگھ بھارتی فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ ہیں جنہیں رافیل طیارے اڑانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 2017 میں بھارتی ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی اور ابتدا میں مگ 21 جیسے تیز رفتار جنگی طیارے اڑائے۔ بعد ازاں انہیں امبالا بیس پر واقع ’گولڈن ایروز‘ اسکوارڈن میں تعینات کیا گیا، جہاں وہ مختلف مشقوں اور آپریشنز کا حصہ رہیں۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق حالیہ تنازعے میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی، بشمول میزائل نظام اور ریڈار مداخلت، کے استعمال سے بھارتی فضائیہ کو چیلنجز کا سامنا رہا۔ سوشل میڈیا پر شیوانگی سنگھ کی مبینہ گرفتاری کی ویڈیو کو اسی پس منظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت کی جانب سے اس معاملے پر فی الوقت کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ بعض سابق بھارتی فوجی افسران اور میڈیا تجزیہ کار اس واقعے کو دفاعی منصوبہ بندی کی ناکامی قرار دے رہے ہیں، جب کہ کچھ حلقے میڈیا پر قدغنوں کی بات بھی کر رہے ہیں۔

فی الحال، صورتحال کے مکمل حقائق کا تعین پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) یا دیگر مصدقہ ذرائع کی تصدیق کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C