25/November/2019

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے مطابق پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل سٹاف مقرر کر دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل سٹاف مقرر کر دیا ہے۔ دو میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی بھی دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 لیفٹیننٹ جنرل کی ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر محمود مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر ایجو ٹینٹ جنرل تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C