پاک چین مشترکہ فضائی فوجی مشقوں”شاہین ایگل نائن” کا آغاز
👁️ 30 بار دیکھا گیا
پاک چین مشترکہ فضائی فوجی مشقوں”شاہین ایگل نائن” کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی جنگی مشقوں”شاہین ایگل نائن” کا آغاز ہو گیا۔
دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ فضائی فوجی جنگی مشقوں کا آغاز بھولاری بیس ٹھٹہ میں ہوا، فضائی فوجی جنگی مشقوں کو شاہین ایگل نائن کا نام دیا گیا ہے۔
Pak-China Joint Air Exercise “Shaheen-IX” started today at an Operational Air Base of PAF.
The PLAAF contingent comprising Pilots and Air Defence Controllers is participating in the exercise.#PAFShaheenIX pic.twitter.com/HZrGMe7Zdg— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 9, 2020
پاکستان ائیر فورس کے مطابق دونوں ممالک کی فضائی فوجی مشقیں شاہین ایگل نائن کا آغاز ایک آپریشنل ائیر بیس پر ہوا۔مشقوں میں جنگی پائلٹ، ائیر ڈیفنس کنٹرولر اور تکنیکی اسٹاف پر مشتمل چینی فضائیہ پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس (پی ایل اے اے ایف) کا دستہ حصہ لے رہا ہے۔
This is the Ninth round of "Shaheen" series – An Air Exercise held every year in both countries alternately.#PAFShaheenIX pic.twitter.com/e3d77b7nOw
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 9, 2020
افتتاحی تقریب میں فضائیہ کے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، چین کے میجر جنرل سن ہانگ اور اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف چینی فضائیہ نے بھی شرکت کی۔
پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے مابین جنگی مشقیں شاہین ایگل نائن 2020 تعاون کے منصوبے کا حصہ ہیں جو رواں ماہ کے آخر تک جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C