پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی حقیقت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واضح طور پر کہہ رہا ہوں پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا، فلسطین کے مسئلے کو بھی اس معاملے سے منسوب کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر ہمارا موقف وہی ہے جو پیپلز پارٹی، ن لیگ کا تھا، فلسطین کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دو ریاستی نظریہِ کے کل بھی حمایتی تھے آج بھی ہیں۔ فلسطین پر ہمارا وہی موقف ہے جو پاکستان کا موقف ہے۔ عرب ممالک کے دباوٴ میں آکر ہرگز اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہیں کر رہے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں کہا کہ بھارت سیکیورٹی کونسل کا مستقل ممبربن جائے، بھارت کے سیکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف یکساں ہے اور رہے گا۔
واضح رہے منگل کے روز قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں حزب اختلاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق حکومتی نظر ثانی کی مبینہ اطلاعات اور بھارت کی سیکیورٹی کونسل کی رکنیت کے حوالے سے وزیر خارجہ کے بیان پر وضاحت طلب کی تھی۔ اس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بعد ازاں وزیر خارجہ نے اس حوالے سے حکومتی مؤقف واضح کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C