پاکستان سوئٹزرلینڈ میں یوکرین سمٹ میں شرکت نہیں کریگا
👁️ 125 بار دیکھا گیا
پاکستان سوئٹزرلینڈ میں یوکرین سمٹ میں شرکت نہیں کریگا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان نے سوئٹرزلینڈ کی طرف سے یوکرین سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کی درخواست رد کر دی ہے۔ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ پروگراموں اور دیگر عوامل کے باعث اس اجلاس میں شرکت مشکل ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 15 اور 16جون کو ہونے والی یوکرین سمٹ کے لیے پاکستان کو سوئٹزرلینڈ کی طرف سے دعوت نامہ موصول تو ہوا تھا، تاہم کئی مختلف عوامل کی وجہ سے پاکستان اس کانفرنس میں شرکت نہیں کررہا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر لُوسیرن کے نواح میں واقع بُرگن شٹوک ریزورٹ میں ہونے والا دو روزہ سربراہی اجلاس یوکرین کے امن وژن کے لیے بین الاقوامی حمایت اکٹھا کرنے کی غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے دس نکاتی امن فارمولے کا حصہ ہے۔
سوئٹزرلینڈ نے اس سربراہی اجلاس کیلئے 160 ملکوں کو دعوت دی تھی لیکن ان میں اس میں صرف 90 کے قریب ممالک ہی شرکت کررہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین بھی اس یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہیں کررہا۔ روس نے اشارہ دیا ہے کہ بیجنگ اچھی طرح سمجھتا ہے کہ روس کی موجودگی کے بغیر اس طرح کی کوئی بھی کانفرنس بے معنی ہے۔
گلوبل ساؤتھ کے کئی ممالک بھی اس روس مخالف فورم میں اور اس میں ماسکو کی عدم موجودگی میں امن مذاکرات میں شامل ہونے پر رضامند نہیں ہیں۔
ماسکو کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھی اس سربراہی کانفرنس میں ٹھوس یا غیر معمولی نتائج کی توقعات بہت کم ہیں۔
پاکستان کا کہنا کیا ہے؟
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا، ”ہم دشمنی کے فوری خاتمے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں اور یوکرین اور روس کے درمیان تنازعے کے حل کے لیے سفارت کاری شروع کرنے اور مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔‘‘
ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا، ”پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے ہمہ گیر اور مستقل اطلاق کا حامی ہے، جس میں طاقت کے عدم استعمال یا استعمال کے خطرے کی روک تھام، ریاستوں کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام، تنازعات کا حل اور تمام ریاستوں کے لیے یکساں تحفظ شامل ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا اس سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اس تنازعے میں غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لیے ایک سفارتی اقدام ہے، خاص طور پر اس لیے بھی کہ روس اس میں شرکت نہیں کر رہا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ماضی میں پاکستان نے یوکرین سے ہتھیاروں کا سسٹم بھی خریدا تھا، لیکن حالیہ برسوں میں پاکستان روس کے ساتھ بھی اپنے تعلقات مضبوط کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C