پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف قمر باجوہ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف قمر باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میجر جنرل عامر احسن بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورس کے شرکا سے خطاب میں پیشہ وارانہ امور، ملکی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کا امن واستحکام خطے کے زیر التوا مسائل کے ساتھ جڑا ہے۔ ان مسائل کو بین الاقوامی حمایت اور عزم کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کورونا وائرس پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے پاک فوج دیگر اداروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ مشترکہ قومی کوششیں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جا سکتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5100 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C