پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا بڑی حد تک خاتمہ کر چکے، ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار
👁️ 56 بار دیکھا گیا
پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا بڑی حد تک خاتمہ کر چکے، ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا آپریشن رد الفساد کے 4 سال پورے ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپریشن 22 فروری 2017 کو شروع کیا گیا تھا، آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کو مکمل طور پر غیر مؤثر کرنا اور عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا تھا۔
DG ISPR Press Conference – 22nd Feb 2021 https://t.co/ADzc4r9HWb
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2021
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کا دائرہ کار مختلف شعبوں بلکہ پورے ملک پر محیط تھا، آپریشن کے دوران بہت سے لوگ بے دخل ہوئے لیکن پیغام پاکستان نے شدت پسندی کے بیانیے کو بڑی حد تک شکست دی، عوام کی مدد سے سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کو شکست دی، اور مستقبل میں بھی عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے دوران 78 سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور ان کے معاونین کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیادوں پر ایکشن لیے گئے، آپریشن ردالفساد کے تحت بڑے بڑے دہشتگرد نیٹ ورک ختم کیے گئے اور دہشتگردوں کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امن کی کوششوں میں تمام علمائے کرام کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عوام کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں تھی۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا دہشتگردی کے خاتمے سے معاشی اشاریے بھی بہتر ہوئے ہیں، کراچی میں امن و امان کی صورتحال واضح بہتری ہوئی ہے اور ٹیررازم سے ٹورازم تک کا یہ سفر انتہائی کٹھن اور صبر آزما تھا، آج کھیل کے میدان آباد ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ یوم پاکستان پر بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔
فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ان کی آبزرویشن پر بہت کام کیا گیا، ایف سے ٹی ایف کے معاملے پر بہت پرامید ہیں۔
افغانستان کی جانب سے سرحد پر دہشتگرد حملوں سے متعلق سوال پر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے اور سابق فاٹا میں پوسٹنگ معمول پر آنے کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئے گی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا افغان امن عمل پاکستان کے لیے بہت اہم ہے لیکن اس عمل میں پاکستان کسی فریق کی حمایت نہیں کر رہا، افغان امن عمل میں پاکستان کی واحد دلچسپی افغانستان میں امن ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے کا بڑی حد تک خاتمہ کر چکے اور اس پر مزید کام بھی ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C