پاکستان میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ساتھی سمیت ہلاک
👁️ 76 بار دیکھا گیا
پاکستان میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ساتھی سمیت ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ نور گل افغانستان میں ایک دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افغان صوبے کنڑ میں ایک گاڑی کو بم دھماکے سے اڑایا گیا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بننے والوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے مالیاتی کمیشن کے سربراہ نورگل کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ بم دھماکے میں نائب امیر رشید عرف ماما بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ کمانڈر وحید گل شدید زخمی ہوا ہے۔ یہ دہشتگرد جلال آباد سے اپنی گاڑی پر نکلے تھے اور منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی مارے گئے۔
نجی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تنظیموں کے آپس کے جھگڑے میں پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے ماسٹر مائنڈ نور گل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ نور گل پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور شاہ نورانی مزار پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کالعدم جماعت الاحرار کے مالیاتی کمیشن کے ذریعے دہشتگردوں کو پاکستان میں فنڈنگ فراہم کی جاتی تھی، دہشتگردوں کا یہ گروہ درجنوں خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ ہلاک دہشتگرد کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C