پاکستان نے طالبان کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دیدی
👁️ 90 بار دیکھا گیا
پاکستان نے طالبان کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دیدی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈوئچے ویلے) پاکستان نے طالبان کو سی پیک میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایک طرف تو یہ چین کی خواہش ہے اور دوسری طرف پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں۔
افغانستان کے لیے پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے طالبان حکومت کو سی پیک میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ خان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ ان کے بقول طالبان کی قیادت سے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جس کا مقصد افغان معیشت کو سہارا دینے کے مواقع تلاش کرنا تھا۔
‘چین پاکستان اکنامک کوریڈور‘ یا سی پیک بیجنگ حکومت کے وسیع تر ‘بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوو‘ کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت چین قرضوں کی صورت میں پاکستان میں ساٹھ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین اور سرکردہ کاروباری شخصیت ظفر موتی نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا، ”پاکستان کی جانب سے یہ حکمت عملی ضروری تھی کیونکہ سی پیک کے بڑے باس یعنی چین نے اشارہ دیا ہے کہ طالبان کو سی پیک میں شرکت کی دعوت دی جائے۔‘‘
ظفر موتی کے مطابق چین یہ بات جانتا ہے کہ افغانستان کے بغیر وسطی ایشیا تک رسائی ممکن نہیں، ”چین وسطی ایشیا میں دلچسپی رکھتا ہے۔ چین اس خطے کی تاریخ سے واقف ہے اور جانتا ہے کہ کس طرح منگول طاقت کے زور پر کتنے بڑے علاقے پر قابض ہو گئے تھے۔ سوویت یونین کی تقسیم کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے بیجنگ حکومت کی حکمت عملی تھی کہ اس خطے کے لوگوں کو مالیاتی طور پر مستحکم رکھا جائے تاکہ یہ بیرونی ملکوں کی جانب نہ دیکھیں۔‘‘ ظفر موتی کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ذریعے یہی حکمت عملی افغانستان میں اپنائے گا۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین کے مطابق اسلام آباد حکومت کے لیے یہ اس وقت اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں، ”اسلام آباد کے پاس اب چین، روس، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تعلقات بہتر بنانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔ پاکستان کو مستقبل قریب کے لیے اپنی معاشی حکمت عملی انہی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنانی ہو گی۔‘‘ ظفر موتی نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ ترکی اور ملائیشیا کو بھی ساتھ لے کر آئندہ کے معاملات طے کیے جائیں۔
حالیہ دنوں کی پیش رفت
حالیہ دنوں کے دوران پاکستان، چین اور روس کے نمائندے طالبان کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ افغانستان کے لیے پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے بتایا کہ ان میٹنگز میں سلامتی اور اقتصادیات پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر قطر اور پاکستان عالمی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ طالبان کو تنہا نہ کیا جائے۔ ان ملکوں کا کہنا ہے کہ طالبان پر انسانی اور عورتوں کے حقوق کے احترام کے لیے زور ڈالنے کے لیے ان سے مکالمت لازمی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C