پاکستان نے کالعدم تنظیموں پر نئی پابندیاں نہیں لگائیں، دفتر خارجہ
👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاکستان نے کالعدم تنظیموں پر نئی پابندیاں نہیں لگائیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے کالعدم تنظیموں طالبان اور داعش یا انفرادی طور پر نئی پابندیاں نہیں لگائیں جب کہ نئی پابندیوں کے حوالے سے بھارتی دعووں کو مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارتِ خارجہ نے 18 اگست کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کے تحت طالبان، القاعدہ اور داعش سے متعلق دو جامع نوٹیفکیشن جاری کئے، جن میں اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل پابندیوں کے حوالے سے نامزد افراد اور تنظیموں کے نام درج ہیں، جامع ایس آر اوز وقتاً فوقتاً معمول کے مطابق جاری کئے جاتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ماضی میں بھی ایسے ایس آر اوز جاری کئے جاتے رہے ہیں، گذشتہ ایس آر او 2019 میں جاری کیا گیا تھا، پاکستان ان ایس آر اوز کے تحت نئی پابندیاں نہیں لگا رہا، بھارتی میڈیا کی طرف سے ان فہرستوں میں درج ناموں کے حوالے سے دعویٰ کیا جانا کہ پاکستان ان کی موجودگی تسلیم کرتا ہے، بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایس آر اوز میں درج افراد یا تنظیمیں پہلے سے ہی پابندیوں کی زد میں ہیں، یہ پابندیاں نئی نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C