پاکستان کا اقوام متحدہ سے ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
👁️ 77 بار دیکھا گیا
پاکستان کا اقوام متحدہ سے ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی دہشتگردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کی ششماہی رپورٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا عالمی کوششوں کے باوجود القاعدہ اور اس سے منسلک دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ساتھ ہی پاکستان نے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام بھی سختی سے مسترد کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ داعش، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کا خطرہ نہ صرف افغانستان اور پاکستان بلکہ پورے خطے اور اس سے آگے تک پھیل چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تشویش ناک امر ہے کہ داعش کے خطرے کا ذکر تو کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستان کو لاحق خطرات، بالخصوص ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کا کوئی ذکر نہیں ہو رہا۔
منیر اکرم نے کہا کہ ’پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی اور اس کے تمام مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔ ہم گذشتہ چار دہائیوں سے انسداد دہشت گردی کی مہم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی محاذ پر پیش پیش رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا: ’ہم دہشت گرد حملوں کا شکار رہے جس کو خطے میں ہمارے دشمنوں کی مالی حمایت حاصل رہی اور ہم نے اس کی بھاری قیمت چکائی ہے جہاں ہمارے 80 ہزار شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور ہماری معیشت پر بھی کاری ضرب لگائی گئی۔‘
منیر اکرم نے مزید کہا کہ عالمی دہشت گردی کا منظر نامہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد 1373 کی منظوری کے بعد نمایاں طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔
ان کے بقول: ’دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ شامل ہیں اور خاص طور پر افغانستان میں اور یہاں سے ہونے والی دہشت گردی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔‘
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ’جیسا کہ القاعدہ کا مرکزی ڈھانچہ افغانستان میں تباہ کر دیا گیا تھا جس میں پاکستان نے نمایاں کردار ادا کیا تھا، اب یہ تنظیم شمالی افریقہ اور سب صحارا خطے میں ابھر رہی ہے۔
’اسی طرح داعش کو عراق اور شام میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ اب افغانستان میں پھل پھول رہی ہے۔’
انہوں نے کہا کشمیر اورفلسطین جیسے تنازعات کی وجہ سے ہی انتہاء پسندی کو بڑھاوا مل رہا ۔ پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ دہشت گرد نئے سائبر ٹولز جن میں ڈارک ویب اور کرپٹو کرنسیز شامل ہیں کو استعمال کر رہے۔
انہوں نے کہا احتجاج کے باوجود انسداد دہشت گردی کی پالیسیوں میں اب تک صرف ایک مذہب ’’ اسلام‘‘ کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے وابستہ کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس طرح کے تعصبات نے اسلامو فوبیا کو بڑھکایا اور مزید بنیاد پرستی کو ہوا دی ہے۔
منیر اکرم نے تجویز پیش کی کہ جنرل اسمبلی ذیلی ادارہ قائم کرے جو عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کے تمام چار ستونوں پر یکساں اور متوازن عملدرآمد کو فروغ دے، اور اس مقصد کے لیے UNOCT کو اس کا عملی بازو بنایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C