پاکستان کی جانب سے تابکار مواد ضبط کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد
👁️ 40 بار دیکھا گیا
پاکستان کی جانب سے تابکار مواد ضبط کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے شنگھائی جانے والے تجارتی جہاز پر لدے کنٹینرز پر تابکاری مواد ہونے کی غلط خبر دی۔ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حکام نے بتایا کہ خالی کنٹینرز چین کو واپس کیے جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینرز چین سے کراچی تک ایندھن کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیے جاتے تھے اور خالی کنٹینرز آئی اے ای اے کے حفاظتی اور احتیاطی انتظامات کے مطابق منتقل کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کنٹینرز خالی تھے اور شپنگ دستاویزات میں کارگو کو صحیح طور پر غیر مؤثر قرار دیا گیا تھا۔ ممکنہ تابکار مواد کی ضبطی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبر بے بنیاد اور مضحکہ خیز تھی۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی چال ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C