پاکستان کی سعودی عرب میں آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
👁️ 167 بار دیکھا گیا
پاکستان کی سعودی عرب میں آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کر دی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں منگل کے روز آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی پاکستان نے مذمت کر دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی ہر طرح سے مذمت کرتا ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے سعودی عرب اور اقوام عالم سے تعاون کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا تھا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پمپنگ اسٹیشن کے ایک حصے میں معمولی آگ بھڑک اٹھی۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا تھا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا۔
ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خالد الفالح نے کہا کہ یہ ڈرون حملے دنیا کو تیل کی رسد روکنے کے لیے کیے گئے ہیں مگر سعودی عرب کی تیل پیداوار اور برآمدات بلا تعطل جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C