پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں بھارتی پولیس افسر گرفتار
👁️ 126 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں بھارتی پولیس افسر گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/ اے ایف پی) بھارت کی انسداد دہشت گردی کی ایجنسی نے پیر 26 مئی کو کہا ہے کہ اس نے ایک پیراملٹری پولیس افسر کوپاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پاکستان بھارت کا ہمسایہ مگر روایتی حریف ملک ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہونے والے ایک حملے کے تناظر میں رواں ماہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دونوں ممالک پورے مسلم اکثریتی خطہ کشمیر پر اپنا دعویٰ کرتے ہیں، اور 1947ء میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے یہ دونوں ملک اس ہمالیائی متنازعہ علاقے پر متعدد جنگیں لڑ چکے ہیں۔
بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر کو دہلی میں پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
این آئی اے نے کہا، ”ملزم موتی رام جاٹ جاسوسی کی سرگرمی میں ملوث تھا اور 2023ء سے پاکستان انٹیلی جنس افسران (پی آئی او) کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات شیئر کر رہا تھا۔‘‘
ایجنسی نے بتایا کہ ایک خصوصی عدالت نے موتی رام کو چھ جون تک ریمانڈ پر حراست میں رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
جاسوسی کے الزام میں متعدد گرفتاریاں
بھارت کے مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے رواں ماہ جاسوسی کے الزام میں کم از کم 10 دیگر افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ریاست ہریانہ میں ایک ٹریول بلاگر کو بھی اسی طرح کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون نے کم از کم دو مرتبہ پاکستان کا سفر کیا تھا اور وہ پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کے ساتھ رابطے میں تھیں۔
دیگر گرفتاریوں میں ایک طالب علم، ایک سکیورٹی گارڈ اور ایک تاجر شامل ہیں۔
یہ گرفتاریاں جوہری ہتھیاروں سے لیس ان دو حریف ممالک کے درمیان حالیہ ماہ ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔ چار دن تک جاری رہنے والے میزائل، ڈرون اور توپ خانے کے حملوں کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C