پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کی مالی معاونت کے ثبوت ہیں، ڈاکٹر معید یوسف
👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کی مالی معاونت کے ثبوت ہیں، ڈاکٹر معید یوسف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی صحافی کو انٹرویو میں بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کے نئے ثبوت پیش کر دیئے ہیں۔
معید یوسف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) حملے کا ماسٹر مائنڈ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ سے رابطے میں تھا۔ پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ ‘’را’’ نے چینی قونصلیٹ، پی سی گوادر اور سٹاک ایکسچینج پر حملہ کروایا۔ ‘’را’’ افسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشتگرد تنظیموں کو ضم کیا گیا۔
I appeared on @thewire_in to talk about peace in the region. Exposed previously unrevealed information about regular Indian state sponsorship of terrorism against Pakistan and laid out clear conditions for forward movement centered on the Kashmiri people. https://t.co/WzFuXydGzy
— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) October 13, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دہشت گرد تنظیموں کو ضم کرنے کیلئے 10 لاکھ ڈالر دیئے گئے۔ چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کے پرائمس ہسپتال نیو دہلی میں علاج کے ثبوت ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو بھارتی عدالتوں نے رہا کر دیا۔
In the first interview to the Indian media by any Pakistani official after the constitutional changes in Jammu and Kashmir in August 2019, @YusufMoeed revealed that India has sent a message expressing a desire for talks.
Highlights of the interview: https://t.co/uijW7ypZqq pic.twitter.com/bm680UDh9O
— The Wire (@thewire_in) October 13, 2020
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بامعنی مذاکرات کیلئے بھارت کے سامنے شرائط رکھیں کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرے کا خاتمہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔ کشمیریوں پر بربریت اور فوجی محاصرے کو ختم کیے بغیر بھارت سے مذاکرات ناممکن ہیں۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بھارت کی ہندوتوا ظالمانہ پالیسیاں حائل ہیں۔ مودی سرکار توسیع پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں تنہا رہ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے سائے تلے زندگی گزارنے کو تیار نہیں ہیں۔ کشمیری ہندوستان سے نفرت کرتے ہیں۔ بھارت نے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بنایا۔
معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پچھلی حکومتوں سے بڑھ کر دنیا میں کشمیر کی آواز بلند کی۔ کشمیری اس تنازع میں سب سے اہم ترین فریق ہیں۔ عمران خان کے وژن میں خوشحالی کیلئے معاشی استحکام اور راہداری اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پڑوس میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے۔ تنازعہ کے حل اور کشمیریوں کی خواہشات پورا کرنے کیلئے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کیساتھ ہے۔ بھارتی پروپیگنڈا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت میں میرا ہم منصب مذاکرات کے ہر راستے کو بند کرنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے جارحانہ موقف اپناتے ہوئے بھارت کو تنبیہ کی کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی سرپرستی بند کرے۔ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی غلطی کے نتیجہ میں پاکستان کا سخت ردعمل آئے گا۔ دنیا کو نظر آ رہا ہے کہ کون سا ملک امن پسند اور کون سا جنگ پر تلا ہے؟ اگر مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم بند کر دے تو مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C