پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کےخلاف جارحانہ کارروائی کےلئے نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 113 بار دیکھا گیا
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کےخلاف جارحانہ کارروائی کےلئے نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کا مقصد کسی ملک کے خلاف جارحانہ کارروائی نہیں بلکہ خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور اس کی عوام سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں اور حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے ہمیشہ آگاہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ ہوا تھا، جسے حالیہ پیش رفت کے تحت ترکیہ کی شمولیت سے مزید وسعت دی گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون خطے کے امن کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کے لیے بھی استحکام کا باعث بنے گا۔ انہوں نے معاہدے کی تکمیل پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کو بھی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C