پاکستانی جوہری پروگرام میں مدد دینے والی کمپنیوں پر اسرائیلی بم حملوں کا انکشاف
👁️ 98 بار دیکھا گیا
پاکستانی جوہری پروگرام میں مدد دینے والی کمپنیوں پر اسرائیلی بم حملوں کا انکشاف
تل ابيب (ویب ڈیسک) سوئس اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ایٹم بم بنانے میں مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں پربم حملوں میں ممکنہ طور پر اسرائیل کا ہاتھ تھا۔
سوئس اخبارکی رپورٹ کے مطابق 1980 کے عشرے میں پاکستان کو ایٹم بم بنانے میں مدد فراہم کرنے والی سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کی کمپنیوں پر بم حملے ممکنہ طور پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے کئے۔
اسرائیل کی جرمن اور سوئس کمپنیوں کو ممکنہ دھمکیوں اور حملوں کا مقصد ان کمپنیوں کو پاکستان کے جوہری پروگرام کے لئے فراہم کی جانے والی مدد اور تعاون کو روکنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 1980 کے عشرے کے دوران ہی پاکستان نے ایران سے سویلین جوہری معاہدہ کیا۔ امریکا کو جوہری معاہدے پر تحفظات تھے کیونکہ امریکا ایران کو اپنا دشمن تصور کرتا تھا۔
امریکا کے اس وقت کے صدر جمی کارٹر نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پرحملہ کرنے کے بجائے پاکستان سے تعاون کرنے والی جرمن اور سوئس کمپنیوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 2021 میں جاری سرکاری دستاویزات میں پاکستان کو ایٹمی پروگرام کے لئے پرزے فراہم کرنے والی ایک درجن جرمن اور سوئس کمپنیوں کے نام دئیے گئے تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں پیشرفت کے دوران 3 کمپنیوں پربم حملے کئے گئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم املاک کونقصان پہنچا۔ حملوں کے بعد کمپنیوں کو نامعلوم کالر کی جانب سے فون کرکے دھمکیاں بھی دی گئیں۔
حملے کا نشانہ بننے والی ایک کمپنی کے مالک نے سوئٹزر لینڈ کی وفاقی تحقیقاتی پولیس کو بتایا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے ان سے اور ان کے ہیڈ سیلزمین سے پرائیوٹ نمبروں کے ذریعے متعدد بار رابطہ کیا۔ جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی انہیں پاکستان کے جوہری پروگرام میں تعاون ختم کرنے کے لئے دھمکیاں دیں۔
ایک غیرمعروف گروپ نے جرمن اور سوئس کمپنیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن حملوں کے بعد اس گروپ کا کوئی سراغ نہیں ملا اور نہ ہی دوبارہ نام سنائی دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C