پاکستانی حدود میں آپریشن، 2 ایرانی سرحدی محافظ بازیاب، ایرانی سیکیورٹی فورسز
👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستانی حدود میں آپریشن، 2 ایرانی سرحدی محافظ بازیاب، ایرانی سیکیورٹی فورسز
اسلام آباد (ش ح ط) ایرانی انٹیلی جنس اداروں کا پاکستانی صوبے بلوچستان کے سرحدی علاقے میں آپریشن، دو سال قبل اغواء ہونے والے دو ایرانی سرحدی محافظوں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ دوسری جانب معروف ایرانی خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں خفیہ کارروائی کے دوران سنی کالعدم تنظیم جیش العدل کے قبضے سے اپنے دو سرحدی محافظوں کو بازیاب کروالیا ہے تاہم اس حوالے سے حکومتی یا فوجی سطح پر کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
خبررساں اداروں کے مطابق 2018 میں ایرانی بارڈر فورس کے گیارہ اور بیسج فورس کے ایک اہلکار کو سرحدی علاقے میر جاواہ کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا بعدازاں نو اہلکاروں کو نومبر 2018 اور مارچ 2019 میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے بازیاب کروالیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز مزید دو اہلکاروں عباس عابدی اور مجید ناروئی کو بازیاب کروایا گیا جبکہ ایک اہلکار تاحال مبینہ طور پر جیش العدل کے قبضے میں ہے۔
اس حوالے سے آزاد ذرائع کے مطابق ایران کی زاہدان اور اردبیل جیلوں میں قید کالعدم تنظیم جیش العدل کے چار ارکان جن میں عبدالرحمان سنگانی، ابوبکر رستمی، شیر احمد شیرانی اور محمد صابر ملک رئیسی کو ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے بدلے رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیدیوں و محافظوں کا تبادلہ پاک ایرانی سرحدی علاقے ماشکیل میں ہوا جبکہ رہا ہونے والے جیش العدل کے چار میں سے تین قیدیوں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4606 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C