پاکستانی فوج کا آرمینیا سے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان
👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاکستانی فوج کا آرمینیا سے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے ملاقات میں ’نگورنو کاراباخ‘ کے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نگورنو کاراباخ کے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے آذری مؤقف کی حمایت کرنے پر پاکستانی افواج سے اظہار تشکر کیا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔
Chairman JCSC said that #PakistanArmedForces #fully #support Azerbaijan’s position on #Karabakh,which is in line with the several unanimously adopted #UN #SecurityCouncil resolutions.
Thanks #PakistanArmy for support of just cause of #Azerbaijan!
????????????????????https://t.co/6ecGygTw1T pic.twitter.com/k92UzwQAC0— Ali Alizada ???????? (@Ali_F_Alizada) October 9, 2020
خیال رہے کہ عالمی سطح پر ’نگورنو کارا باخ‘ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا ہے جب کہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔
نگورنو کاراباخ کے تنازع پر گزشتہ دو ہفتوں سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C