07/October/2023

پشاور سے سات سالہ بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور سے سات سالہ بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد

پشاور سے سات سالہ بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقے تہکال میں کھیتوں سے معصوم بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سات سالہ بچہ مصطفی ولد نوشاد ساکن مغل زئی تہکال کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔ لڑکے کی گمشدگی کے بارے میں گزشتہ جمعہ کو روزنامچہ رپورٹ تھانہ تہکال میں درج کرائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بے دردی سے قتل کئے گئے سات سالہ بچے کے دادا کے مطابق بچہ آخری بار 6 بجے کے قریب محلے کے دو نوجوانوں نے دیکھا جنہوں نے بچے کو بتایا کہ اس کی ماں اسے ڈھونڈ رہی ہے تاہم آج بچے کی لاش اس کے گھر کے قریب گنے کے کھیت سے ملی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ سات سالہ مصطفیٰ گزشتہ جمعے کو لاپتہ ہو گیا تھا جس کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C