پشاور میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
👁️ 84 بار دیکھا گیا
پشاور میں بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ہزار خوانی چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
#Pakistan: A vehicle of the security forces was struck by an IED blast in the Hazar Khwani area of Peshawar. https://t.co/g7Mp91nVyX
— ???? (@cozyduke_apt29) May 12, 2024
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ہزار خوانی چوک کے قریب سڑک کے درمیان نصب کیے جانے والے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے دھماکا ہوا۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس سے نوشہرہ سے آئی پولیس کی بکتر بند گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ بارودی مواد کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے جیل کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
#Pakistan: A cop was shot & injured by unknown gunmen in the Daraban area of Dera Ismail Khan district. https://t.co/xtvSeVmbmN
— ???? (@cozyduke_apt29) May 12, 2024
پولیس کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں علاقہ گنڈی عمر میں موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C