پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک، 5 فرار
👁️ 27 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک، 5 فرار
اسلام آباد (ش ح ط) خیبرپختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقے گوئے نزد فقیر آباد بابا زیات علاقہ تھانہ خزانہ میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پشاور کے علاقے فقیر آباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں داعش خراسان کے تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 فرار ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ #ISSP #ISKP #Peshawar #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) September 15, 2023
کالعدم تنظیم داعش کے ایک منظم گروہ کے تخریبی کارروائی کی غرض سے منصوبہ بندی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم زیر قیادت ڈی ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی نے کارروائی کی.
اس دوران وہاں پہلے سے موجود نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس دوران پولیس ٹیم محفوظ رہی جبکہ فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک شدہ پڑے ملے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے داعش کے 3 دہشت گردوں کی شناخت محمد، شمس الرحمن اور محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد دیال سنگھ، ترلوک سنگھ، من موہن سنگھ، کاشف مسیح، مولانا احسان الحق اور دیگر افراد کے ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 5 یا 6 دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی گئی ہیں۔
آخری اطلاع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کررہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5215 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C