پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں پولیس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس اہلکار عدنان اور مرسلین ڈی اے آر میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ چمن کورونہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ اس دوران زخمی پولیس اہلکار مرسلین ہسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندیوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس اہلکار مرسلین کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشفاق احمد، دیگر پولیس افسران، سی ٹی ڈی حکام، ضلعی انتظامیہ کے افیسرز سمیت ان کے لواحقین اور پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8867 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C