20/December/2020

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

👁️ 34 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس افسر کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود دورہ روڈ میں ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر غنی سبحان جو کہ چھٹی پر تھے۔ مسجد سے واپسی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

غنی سبحان تھانہ متھرا کے ریپڈ رسپانس فورس یونٹ (آر آر ایف) میں تعینات تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لے روانہ کردیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C