پشاور میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث داعش دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار
👁️ 47 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث داعش دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے اور صوبائی پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک اہم دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختو نخوا شو کت عباس اور سی سی پی او پشاور اشفاق نور نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس اور پشاور آپریشنل پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلا ک کر دیا اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ دہشتگرد رواں سال مارچ سے جون تک 4 علماء، سکھ برادری کے 3 افراد جبکہ ایک اہل تشیع کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تمام واقعات میں ایک جیسی مماثلت پائی گئی ہے اور ایک ہی آلہ قتل 30بور استعمال کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ا ٓئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 2023-06-25 کو یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں ایک مسیحی برادری کے قمر مشتاق نامی شخص کو بہ ارادہ قتل ٹارگٹ کیا گیا جبکہ ملزم فرار ہوکر براستہ کینال روڈ سے ہوتے ہوئے عمر گل روڈ اور پھر بھانہ ماڑی انڈسٹریل روڈ نزد قمر دین گھڑی پل پر پہنچا تو ابابیل سکواڈ سے سامنا ہوا۔
ابابیل سکواڈ نے ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزم نے ابابیل سکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کی فائرنگ سے ابابیل سکواڈ کے 03 جوان زخمی ہوئے۔ ابابیل سکواڈ کی جوابی کاروائی سے موٹر سائیکل سوار ملزم ہلاک ہوا۔ ملزم سے پستول 30 بور، ایک موٹر سائیکل، دو عدد بلا سم موبائلز، ایک عدد بی آر ٹی کارڈ جبکہ ایک عدد افغان سیٹیزن کارڈ بنام خالد ولد مسافر برآمد ہوا۔
ابتدائی تفتیش سے ہلاک شدہ ملزم کی شناخت ظفر ولد نصر اللہ سکنہ رشید گھڑی پشاور سے ہوئی جوکہ افغانی باشندہ تھا۔ ہلاک شدہ ملزم کے پستول کے خول اور دیگر سی سی ٹی وی شواہد سے تصدیق ہوئی کہ یہی ملزم ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھا۔ ملزم کے موبائیل اور دیگر شواہد سے سی ٹی ڈی نے باقی گروپ کو ٹریس کر کے مرکزی ملزم آمین اللہ ولد گل محمد کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی تفتیش اور انٹاروگیشن سے سی ٹی ڈی نے کاروائی شروع کر دی ہے۔ ملزم کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال شدہ موٹر سائیکل اور پستول جس سے تمام وقوعہ کیلئے گئے تھے برآمد کر لیا گیا اور جلد ہی تمام گروپ گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد محرم الحرام کے دوران دہشت گرد کاروائیوں کی بھی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا اورپولیس دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اورکسی بھی دہشت گرد تنظیم کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C