پشتون تحفظ موومنٹ کے خاتون رہنماء ثنا اعجاز سمیت کئی رہنما اور کارکنان گرفتار
👁️ 55 بار دیکھا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ کے خاتون رہنماء ثنا اعجاز سمیت کئی رہنما اور کارکنان گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) کراچی میں پشتون تحفظ مومنٹ کے اہم رہنماء اور قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر سمیت محمد بشیر مسید، نوراللہ ترین اور چار دیگر ارکان گرفتار کیے گئے ہیں۔
کراچی میں پشتون تحفظ مومنٹ کے اہم رہنماء اور قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر سمیت محمد بشیر مسید، نوراللہ ترین اور چار دیگر ارکان گرفتار کیے گئے ہیں۔ پی ٹی ایم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس تنظیم کے کُل 10 ارکان گرفتار ہوئے ہیں۔ علی وزیر کو پشاور میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
علی وزیر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی ایم نے بنوں اور پھر ضلع خیبر کی باڑہ تحصیل میں جلسہ کیا۔ اس کے بعد تین مختلف مقامات پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی۔
پشاور کے احتجاج کے بعد میر کلام وزیر، محسن داوڑ اور سید عالم محسود پر ایف آئی آر کاٹی گئیں۔ سید عالم محسود اور روخان افغان جس کا اصل نام عبدالحق ہے ان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سید عالم محسود کو رات کی تاریکی میں پولیس نے ان کو گھر سے گرفتار کیا۔
بدھ چھ جنوری کی شام کو پی ٹی ایم اراکین نے پشاور میں ایک پر امن احتجاج کیا جس کے اختتام پر پی ٹی ایم کے 30 پرامن مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں پی ٹی ایم کی مرکزی رہنماء ثنا اعجاز بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اسمبلی چوک سے پی ٹی ایم کے 45 کارکنان کو گرفتار کرکے شرقی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔
ثناء اعجاز کی گرفتاری پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ایمل ولی خان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ پرامن مظاہرین کو ٹارگٹ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔
پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے اپنے ٹوئیٹ میں اپنے ارکان کو پرامن رہنے کا کہا ہے۔
ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاءالدین یوسفزئی نے ثناء اعجاز کی گرفتاری پر اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ ان کے اصل مطالبات کو ماننے کی بجائے جیل بھیجنا صحیح نہیں۔
پی ٹی ایم کے مرکزی رہنماء عبداللہ ننگیال نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ان کے 30 سے زیادہ ارکان کو بغیر کسی ایف آئی آر کے گرفتار کیا ہے کیونکہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے چارج سنبھالتے ہی یہ کہا تھا کہ آرمی کے خلاف جو بات کرے گا انہیں ہم گھنٹوں میں گرفتار کریں گے: ”اس کٹھ پتلی وزیر داخلہ کو اس لیے رکھا گیا کہ سیاسی ورکروں کو دبایا جا سکے اور ان کی آوازوں کو دبایا جا سکے تاکہ جو اصل کام کرنے والے ہیں ان کی طرف کسی کی انگلی نہ اٹھے۔‘‘
ڈی ڈبلیو کو پشاور پولیس کے پی آر او عالم خان نے بتایا کہ پی ٹی ایم کے ارکان کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور ثناء اعجاز کی گرفتاری بھی نہیں ہوئی ہے۔
ڈی ڈبلیو کی طرف سے ثنا اعجاز کو بار بار فون کرنے پر رابطہ نہیں ہوا جبکہ ان کے قریبی دوستوں اور ہمسایوں نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
خیبر پختونخوا کی وزیراطلاعات کے ساتھ بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے بات نہیں ہو سکی۔
پشتون تحفظ مومنٹ پر آرمی مخالف الزامات ہیں اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ پی ٹی ایم کے بعض مطالبات درست ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ان پر دشمن ممالک سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا تھا تاہم اس کی تفصیل نہیں بتائی تھی۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کہتے ہیں انہیں ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے جس میں ملک کے نوجوانوں کو ملک خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C