پنجاب: اٹک میں جے یو آئی رہنما قاری نظام الدین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
👁️ 149 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں جے یو آئی رہنما قاری نظام الدین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
اٹک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحصیل نائب امیر قاری نظام الدین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ پیپلز کالونی سے متصل خٹک کالونی میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور قاری نظام الدین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا۔ جے یو آئی کے مقامی رہنما اور بڑی تعداد میں شہری اسپتال پہنچ گئے، جہاں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی قیادت نے اس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ قاری نظام الدین نماز تراویح کی امامت کے علاوہ فاروق اعظم کالونی میں ایک دینی مدرسہ بھی چلا رہے تھے۔
اس واقعے کے بعد ضلع بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے، جبکہ شہریوں اور مذہبی رہنماؤں نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C