پنجاب: خانیوال میں توہینِ مذہب کے الزام میں شیعہ نوجوان قتل
👁️ 104 بار دیکھا گیا
پنجاب: خانیوال میں توہینِ مذہب کے الزام میں شیعہ نوجوان قتل
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شیعہ نوجوان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول کو مارنے کا منصوبہ چند ماہ قبل سے ہی بنا رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقہ مخدوم پور پہوڑاں میں پیش آیا۔
درج مقدمے کے مطابق ملزم محمد طاہر مغل نے پستول سے عمیر علی کو گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق عمیر علی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
مقتول عمیر علی کے والد زاہد محمود کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق قاتل ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
مقتول کے والد زاہد محمود نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اُن کے بیٹے پر توہینِ مذہب کا جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا۔
مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ رواں سال محرم میں جب اُن کے بیٹے کے خلاف مبینہ توہینِ مذہب کا الزام لگایا گیا تو اُن کا بیٹا عارضی طور پر ڈر کی وجہ سے لاہور منتقل ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اُنہوں نے قاتل اور اُس کے زیرِ استعمال اسلحے کو تحویل میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی پولیس خانیوال بتاتے ہیں کہ قاتل کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق کے مطابق مقتول پر الزام تھا کہ اس نے رواں برس محرم کے جلوس کے دوران توہینِ مذہب کی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ مقتول کو شخصی ضمانت پر رہائی ملی تھی۔
ڈی پی او خانیوال کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ قاتل نے رواں برس محرم میں ہی عمیر علی کے قتل کا منصوبہ بنا لیا تھا۔
صوبہ پنجاب میں اِس سے قبل بھی توہینِ مذہب کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں مشتعل ہجوم کی جانب سے ملزمان کو جان سے مارنے کے بھی واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان کا یہ مؤقف رہا ہے کہ ملک میں توہینِ مذہب کے قانون کا غلط استعمال روکنے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایسے معاملات میں قانون حرکت میں آتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C