31/May/2021

پنجاب: قصور میں 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب: قصور میں 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

پنجاب: قصور میں 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

قصور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے منڈی عثمانوالہ میں چار افراد نے مزدوری کے بہانے بلا کر 12 سالہ یتیم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کھیتوں میں مزدوری کر کے ماں و دیگر کا پیٹ پالتی ہے، زیادتی کا شکار بچی کا والد فوت ہوچکا ہے، والدہ بھی ذہنی معذور ہے۔

ڈی پی او عمران کشور نے بتایا کہ ملزمان علی رضا، ذوالفقار اور عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا، ملزم رضا بچی کو مزدوری کے بہانے کھیتوں میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔

ملزمان زیادتی کے بعد فرار ہوئے، جیو فینسنگ سمیت جدید طریقے سے گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزمان سیاسی طور پر راضی نامہ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C