پنجاب: میانوالی کے سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
👁️ 59 بار دیکھا گیا
پنجاب: میانوالی کے سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی اور خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے سرحدی علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ ہفتے کے روز کئی گھنٹے طویل فائرنگ کے تبادلے کے بعد شدت پسند فرار ہو گئے۔ یہ کارروائی علاقے میں شدت پسند سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے خلاف ریاستی اداروں کا فوری اور منظم ردعمل قرار دی جا رہی ہے۔
جھڑپیں پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے مکڑوال، ملہ خیل، دربار خاصہ بابا اور کرندی کے علاقوں میں ہوئیں، جہاں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور فدائین عسکر خراسان (FAK) سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔ کارروائی میں ضلعی پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور اسپیشل آپریشنز یونٹ (ایس او یو) نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق شدت پسند اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے، جبکہ کم از کم تین شدت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس آپریشن سے قبل شدت پسندوں نے مالا خیل کے علاقے میں تین روز تک غیرقانونی ناکہ بندی قائم کر رکھی تھی، جہاں وہ شناختی کارڈز چیک کرتے رہے۔ اسی دوران کرندی سے سعد اللہ ولد کرامت خان اور مَلہ خیل سے شفقت ولد حیات اللہ کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل پنجاب ہی کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے تین فوجی اہلکاروں کو شدت پسندوں نے اغوا کیا تھا، جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا تھا۔
شدت پسندوں نے علاقے میں غیر قانونی چیک پوسٹیں قائم کر کے لوگوں کی نقل و حرکت محدود کر دی تھی۔ ان کارروائیوں کو شدت پسند گروہوں کی جانب سے علاقے میں اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن بین الصوبائی سرحدی پٹی میں سرگرم شدت پسندوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی نگرانی جاری ہے اور مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے ’خوارج‘ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C