پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، داعش کے 2 اہم کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد گرفتار
👁️ 34 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، داعش کے 2 اہم کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں کالعدم داعش کے 2 کمانڈرز شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں، لاہور کے سرحدی گاؤں سے داعش کے 2 اہم کمانڈرز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 12 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت رؤف، زبیر، ضیاء، وقار، امین، مسعود، سرفراز، حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 990 کومبنگ آپریشنز کے دوران 134 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ کومبنگ آپریشنز میں41411 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5237 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C