پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کے دو دہشت گرد ہلاک
👁️ 61 بار دیکھا گیا
پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کے دو دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو ) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے دو مبینہ عسکریت پسند انسداد دہشت گردی کی ذمے دار پولیس کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔ دو دیگر عسکریت پسند رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے ہفتہ سات نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق حکام نے بتایا کہ ‘برصغیر میں القاعدہ‘ نامی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں انتہا پسند ایک پولیس مقابلے میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مارے گئے۔
اس لڑائی کے دوران دو عسکریت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مارے جانے والے شدت پسندوں کے لاشوں کے قریب سے ملنے والے ان کے ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لے لیے۔
لڑائی چوٹی بالا میں ہوئی
انسداد دہشت گردی کی ذمے دار پولیس (سی ٹی ڈی) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مارے جانے والے عسکریت پسند اور ان کے فرار ہو جانے والے ساتھی ضلع ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔
پولیس اہلکار عمران اصغر نے بتایا، ”یہ عسکریت پسند ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی بالا میں چھپے ہوئے تھے۔ ان کی وہاں موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر جب ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، تو ان شدت پسندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، جس دوران دو شدت پسند مارے گئے جبکہ باقی دو فرار ہو گئے۔‘‘
تین صوبوں کو ملانے والا ضلع ڈیرہ غازی خان
پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی اہم بات یہ ہے کہ وہاں پاکستان کے تین صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی سرحدیں ملتی ہیں جبکہ صوبے خیبر پختونخوا کی سرحد بھی وہاں سے زیادہ دور نہیں ہے۔
پاکستانی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان سے، جہاں حکومت کو بلوچ قوم پسندوں کی مسلح تحریکوں کا سامنا ہے، آنے والے عسکریت پسند اور ممنوعہ انتہا پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسند اکثر ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں پناہ لے لیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C