پولیس کا سابق گورنر ملک غلام مصطفی کھر کے گھر پر چھاپہ، سابق وزیر ملک عبد الرحمن کھر گرفتار
👁️ 74 بار دیکھا گیا
پولیس کا سابق گورنر ملک غلام مصطفی کھر کے گھر پر چھاپہ، سابق وزیر ملک عبد الرحمن کھر گرفتار
مظفر گڑھ +کوٹ ادو (ڈیلی اردو) قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملک بلال مصطفی کھر کی گرفتاری کے لیے سابق گورنر ملک غلام مصطفی کھر کے آبائی گھرمیں سرکل پولیس کوٹ ادو کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا، پولیس چھاپہ پر سابق صوبائی وزیر ملک عبدالرحمن کھر نے اپنے اشتہاری بھائی کو فرار کروا دیا، بھائی کو پناہ دینے کے الزام میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر ملک عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا، تھانہ سنانواں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں سابق گورنر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر کا لدھانی برادری کے دلدار خان لدھانی سے اراضی کا تنازعہ تھا، 13 مئی 2014 کے روز حاجی دلدار اپنے بیٹے 16 سالہ امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے کہ ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھر اپنے چچا غلام مرتضیٰ کھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگئے اور انہیں گندم اٹھانے سے منع کیاتھا اور اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی، مزاحمت پر دلدار اور اس کے بیٹے امجد کو مارا پیٹا تھا، بعدازاں اس پر فائر کھول دئیے تھے جس سے امجد لدھانی موقع پر دم توڑ گیاتھا جس پرپولیس تھانہ کوٹ ادو نے حاجی دلدار کی مدعیت میں سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر، بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفیٰ کھر اور ایک نا معلوم کے خلاف مقدمہ نمبر258/14 زیر دفعہ 302/34 درج کر لیا تھا، جس پر دونوں چچا بھتیجا نے عبوی ضمانتیں کرا لی تھیں، 24 جون 2014 ک. عبوری ضمانت کی پیشی تھی جہاں سابق ایم پی اے ملک بلال کھر پیش نہ ہوئے جبکہ سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر پیش ہوئے تھے، سیشن جج عبدالمصطفیٰ ندیم نے سماعت کے بعد دونوں چچا بھتیجا ملک غلام مرتضیٰ کھراور ملک بلال مصطفٰی کھر کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں جس پرملک غلام مرتضیٰ کھر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا جس نے بعدازاں ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم کرالی تھی، عدالت نے قاتل ملک بلال مصطفی کھر کو اشتہاری قرار دے دیا تھا لیکن پولیس ملک بلال کھر کو کئی سال گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی، جس پر عدالت نے سابق ایم پی اے مفرور قاتل اشتہاری ملزم ملک بلال کھر کی اراضی 2 سو97 کنال 10 مرلے واقع موضع کھر غربی نیلام کرنے کا حکم دیا تھا جس کی تین بار نیلامی کرانے کے باوجود کوئی خریدار سامنے نہ آیا تھا، گزشتہ شب پولیس تھانہ کوٹ ادو کو اطلاع ملی کہ اشتہاری ملک بلال مصطفی کھر اپنے آبائی گاؤں کھر غربی دڑہ پر آیا ہوا ہے جس پر سرکل کوٹ ادو پولیس کی بھاری نفری نے علی الصبح سابق گورنر و سابق وزیر اعلی پنجاب میں غلام مصطفی کھر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود اشتہاری بلال مصطفی کھر کے بھائی سابق صوبائی وزیر ملک عبدالرحمن کھرنے سے پولیس کو دیکھتے ہی اشتہاری بھائی کو بھگا دیا، پولیس نے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن کھرکو حراست میں لے کر تھانہ سنانواں میں اس کے خلاف اشتہاری کو پناہ دینے کا مقدمہ نمبر 384/20 زیر دفعہ 216 درج کرکے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن کھرکو حوالات میں بند کر دیا، بعدازاں سابق صوبائی وزیر ملک عبدالرحمن کھر کو عدالت دیوانی کوٹ ادو میں علاقہ مجسٹریٹ فیاض احمد ساجھرہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیاہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C