23/April/2025

پہلگام حملے کی ذمہ داری دی ریزسٹنس فرنٹ نے قبول کر لی، بھارت کا الزام لشکر طیبہ پر

👁️ 79 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پہلگام حملے کی ذمہ داری دی ریزسٹنس فرنٹ نے قبول کر لی، بھارت کا الزام لشکر طیبہ پر

پہلگام حملے کی ذمہ داری دی ریزسٹنس فرنٹ نے قبول کر لی، بھارت کا الزام لشکر طیبہ پر

نئی دہلی + سری نگر (ڈیلی اردو/پی ٹی آئی) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر مہلک حملے کی ذمہ داری ’’دی ریزسٹنس فرنٹ‘‘ (TRF) نے قبول کر لی ہے۔ اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ حملے میں ’’عام شہریوں‘‘ کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ ہدف وہ افراد تھے جو ’’بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں سے منسلک‘‘ تھے۔

حملے کی ذمہ داری اور موقف

دی ریزسٹنس فرنٹ، جسے کشمیری مزاحمتی تحریک کا حصہ سمجھا جاتا ہے، نے اپنے بیان میں کہا کہ: ’’ہم نے ایسے عناصر کو نشانہ بنایا جو کشمیری عوام پر مظالم میں معاون بنے، وہ محض سیاح نہیں تھے۔‘‘

انٹیلی جنس ذرائع کا الزام

بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی اور وفاقی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق، TRF کو پاکستان میں قائم کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ: ’’یہ حملہ TRF نے کیا لیکن اس کے پس پردہ منصوبہ بندی اور تربیت لشکر طیبہ سے جڑی ہوئی ہے۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C