پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
👁️ 97 بار دیکھا گیا
پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی سے متعلق درخواست پر فریقین سمیت وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ ادارے اپنے قوانین پر سختی سے مکمل عمل درآمد کریں۔
عدالت نے وزارت داخلہ سے تحریری جواب طلب کرلیا جب کہ دیگر فریقین سمیت منظور پشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو 3 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہےکہ وزارت داخلہ، پی ٹی اے اور پیمرا اپنے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کیلئے درخواست
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کے لیےدائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیےکہ ملک، مذہب اور اداروں کے خلاف کوئی بات ہو تو کارروائی کرنا پیمرا پر لازم ہے، اس طرح کی ایک درخواست کو نمٹاچکے ہیں۔
عدالت نے اس معاملے پر بھی پی ٹی اے، پیمرا، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔
گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمات درج
علاوہ ازیں پی ٹی ایم کی رکن گلالئی اسماعیل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کورال اور شہزاد ٹاؤن میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
دونوں مقدمات میں پی ٹی ایم رکن کے خلاف ریاست مخالف تقریر کرنے، ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام لگایا گیاہے۔
مقدمات کے متن میں کہا گیا ہےکہ گلالئی اسماعیل نے ریاست مخالف تقاریر کیں، انہوں نے اپنی تقاریر میں اداروں کےخلاف اکسایا اورنفرت پیدا کی، گلالئی اسماعیل نے پشتونوں کےدلوں میں دیگر اقوام کےخلاف اشتعال انگیزی پیدا کی۔
مقدمے میں مزید کہا گیا ہےکہ دس سالہ فرشتہ سے زیادتی اور قتل کے خلاف لوگ احتجاج کررہے تھے، گلالئی اسماعیل نے خطاب کرکے ریاست، فوج کے خلاف نفرت انگیز الفاظ استعمال کیے، پشتونوں کے دلوں میں ریاست کے خلاف نفرت انگیز تقریر، بغاوت اور تشدد پر اکسانے کی کوشش کی، گلالئی اسماعیل کی تقریر سن کر لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 299 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 724 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4817 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3509 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C