چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کر دیا
👁️ 147 بار دیکھا گیا
چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کر دیا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔
چین خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق بھارتی وزیر برائے خارجہ امور سبرامنیم جے شنکر نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کمشیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کے حوالے سے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے چین کا مؤقف اصولی ہے، امید ہے بھارت خطے کے امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے وضاحت کی کہ بھارت تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سرحد پر امن برقرار رکھنے کے حوالے سے چین کے ساتھ ہونے والی مفاہمت پر کاربند رہے گا اور تمام سرحدی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک رواں برس چینی صدر اور نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات کا خواہاں ہے اور اس ملاقات کو کامیاب بنانا چاہتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C