چیچنیا کے فوجی کمانڈر کو لفافے کے ذریعے زہر دینے کی کوشش
👁️ 52 بار دیکھا گیا
چیچنیا کے فوجی کمانڈر کو لفافے کے ذریعے زہر دینے کی کوشش
گروزنی (ڈیلی اردو) چیچنیا کے فوجی کمانڈر کو لفافے کے ذریعے زہر دینے کی کوشش کی گئی، یہ بات صدر رمضان قادریوف نے آج صبح بتائی ہے۔
صدر رمضان قادریوف نے کہا کہ ’آپتے علاؤالدینوف احمد اسپیشل فورسز کے کمانڈر اور سیکنڈ آرمی کور کے ڈپٹی کمانڈر ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ علاؤالدینوف روبہ صحت ہوجائیں گے، ان کی زندگی کو خطرہ نہیں ہے، وہ ماسکو کے کلینک میں زیر علاج ہیں۔
علاؤالدینوف کو ان کے مشیر نے ایک لفافہ دیا، لفافہ کھولنے کے بعد انہیں ناگوار بُو سے معلوم ہوگیا کہ لفافے میں خطرناک کیمیکل بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے فوری طور پر اپنے ہاتھ دھوئے اور ناک کے نتھنوں میں پانی ڈالا، جبکہ ماہرین نے فوری طبی مدد فراہم کی۔
صدر قادریوف نے کہا کہ زہر کے نمونے تجزیے کےلیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں اور قتل کے منصوبے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ میں چیچنیا کی افواج روس کی حامی ہیں اور ان کے مسلح دستے روسی فوج کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C